سخاکوٹ: درگئی کے علاقے سورنہ ورتیر میں ریٹائرڈ سرکاری ملازم نے فائرنگ کرکے اپنی ماں، بیوی، بھائی اور بھتیجی کو ابدی نیند سلا دیا ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق فاتح علی خان نے فائرنگ کرکے اپنی ماں زوجہ معمبر خان، اپنی بیوی، بھائی نیک علی خان اور بھتیجی کو قتل کردیا۔
ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہو کر قریبی پہاڑ پر چڑھ گیا لیکن تھانہ درگئی کے لیویز اہلکاروں نے بر وقت پیچھا کرکے کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد اسے گرفتار کر لیا۔
ریسکیو ٹیم اور الخدمت فاؤنڈیشن نے امدادی سرگرمیاں جاری رکھتے ہوئے لاشیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال درگئی پہنچائیں۔
ایک گھر سے چار جنازے اُٹھنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا فوری طور پرقتل کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ہے۔