وفاقی وزیر کی بیٹی کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج 

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان زینب مزاری کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 بلوچ طلبہ نے یکم مارچ کو نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا تھا جس پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا تھا۔

 رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ سمیت احتجاج میں شریک سینکڑوں طلبہ کیخلاف بھی مقدمہ کرلیا گیا ہے۔

 پولیس ذرائع کے مطابق بغاوت اور بلوے کی دفعات مبینہ طور پر ریاست مخالف نعرے لگانے پر لگائی گئی ہیں۔

 اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں بغاوت کی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔