لاہور: رشتے کے لئے آنے والے لڑکے نے لڑکی کی ماں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ لاہور کے علاقے ہنجروال میں رشتے کے لیے آنے والے لڑکے نے گولی مار کر لڑکی کی ماں کو قتل کردیا، فائرنگ کرنے والا ملزم اپنی فائرنگ سے خود بھی زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جب کہ پولیس نے اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کرتے ہوئے دیگرملزمان کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ ہنجروال کے علاقے رانا ٹاؤن میں رستم اور اس کے اہل خانہ شہناز بی بی کے گھر لڑکی کا رشتہ لینے آئے ہوئے تھے، دوران گفتگو کسی بات پر تلخ کلامی ہوگئی، اور طیش میں آکر رستم نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، فائرنگ سے لڑکی کی ماں شہناز بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی، جب کہ اس کی بیٹی شمائلہ بی بی زخمی ہوگئی، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔