لیہ میں ایم ایم روڈ گولہ اڈا کے قریب خوفناک حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔ لیہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں ایم ایم روڈ گولہ اڈا کے قریب مسافر وین تیز رفتار کارسے ٹکراگئی۔
حادثے میں 6 افراد جاں بحق جب کہ 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور لاشوں اور زخمیوں کو چوک اعظم اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اسپتال میں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔