سانحہ کوچہ رسالدار کی نئی فوٹیج سامنے آگئ

پشاور دھماکے کے حملہ آور اور سہولت کاروں کی نئی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ حملے سے پہلے تینوں دہشت گرد آپس میں بات چیت کرتے رہے.

حملہ آور کوچہ رسالدار کے قریب پہنچا تو سہولت کاروں نے روکا، سہولت کاروں نے خودکش حملہ آور کو  واپس بلایا۔

حملہ آور اپنے ساتھیوں سے بات چیت کرتا رہا، پھر تینوں دہشت گرد کوہاٹی چوک کی طرف گئے، کچھ دیر بعد حملہ آور اکیلے واپس آیا

 دھماکے کا پوائنٹ بتا کر سہولت کار رک گئے اور سہولت کار گھڑی پر ٹائم دیکھ کر حملہ آور کو روانہ کر دیتا ہے۔