وزیر اعلیٰ محمود خان کا سابق صدر رفیق تارڑ کے انتقال پر اظہار افسوس

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سابق صدر مملکت رفیق تارڑ کے انتقال پر ان کے لواحقین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

وزیر اعلیٰ محمود خان کا مرحوم کے لواحقین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے  کہنا تھا کہ سابق صدر مملکت کے انتقال کا سن کر بہت دکھ ہوا،سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں

وزیر اعلیٰ نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔