پشاور: کوچہ رسالدار حملے کے مبینہ خودکش بمبار اوراس کے سہولت کار کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے تحقیقات کے دوران سہولت کار کا ڈیٹا اور تصویر حاصل کر لی ہے ، ملزم کا تعلق جمرود خیبر ایجنسی سے بتایا گیاہے ۔ پولیس کا کہناہے کہ خودکش بمبار کی عرفیت عبداللہ تھی ، نیٹ ورک کے خاتمے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق پشاور دھماکےمیں ملوث نیٹ ورک کے خلاف مختلف اضلاع میں آپریشنز جاری ہیں، سی ٹی ڈی اسپیشل انویسٹی گیشن کی 4 ٹیمیں مختلف قبائلی اضلاع میں موجود ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم نے خود کش بمبار اور سہولت کار کو جائے وقوع تک پہنچانے والے رکشا ڈرائیور کا انٹرویو بھی مکمل کر لیا، رکشا ڈرائیور سے تفتیش کے بعد شہر کے دیگر مقامات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر لی گئی ہیں۔