اے ٹی ایم مشینوں پرڈیوائس لگاکر پیسے نکالنے والے عالمی گروہ کے 3 کارندے گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی سائبر کرائم ونگ نے راولپنڈی میں اہم کارروائی کرتے ہوئے اے ٹی ایم مشینوں پر ڈیوائس لگا کر پیسے نکالنے والے بین الاقوامی گروہ کے 3 کارندوں کو  گرفتارکرلیا۔

ذرائع کے مطابق اے ٹی ایم مشینوں پر ڈیوائس لگا کر پیسے نکالنے والے عالمی گروہ کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف آئی اے راولپنڈی نے عالمی گروہ کے 3 کارندے گرفتار کرلیے۔

ایف آئی اے کے مطابق گروہ برازیل سے آپریٹ کر رہا ہے، ملزمان میں محمد فرحان، خالد رؤف، اور عمران شامل ہیں۔

ایف آئی اے نے کہا ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے لاہور اور راولپنڈی میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔