پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ میں شرکت کے لیے پشاور سے اے این پی اور پیپلز پارٹی کے قافلے روانہ ہو گئے،اے این پی کارکنوں کی قیادت ایمل ولی،جبکہ پیپلز پارٹی کارکنوں کی قیادت پارٹی کے صوبائی صدر نجم الدین خان نے کی۔
میڈیا سے گفتگو میں اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ آج صرف جلسہ میں شرکت کرکے واپس آئیں گے، دھرنا دینا ہمارا فیصلہ نہیں، اس لئے اے این پی دھرنے میں شرکت نہیں کرے گی، مولانا فضل الرحمان کے مارچ میں اندھے بہرے بن کرگئے تھے۔
پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر نجم الدین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اسلام آباد میں دھرنے کا فیصلہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کرینگے، پنجاب میں علیم خان گروپ کو 50 ارکان کی حمایت حاصل ہے،حکومت ختم ہونے سے پہلے ہی عدم اعتماد ہوچکا ہے،اپوزیشن کو 200 سے زائد ارکان کی حمایت حاصل ہے۔