بلوچستان کے شہر سبی میں جیل روڈ پر بم دھماکے میں 4 افراد جاں بحق،جبکہ 30 سے زائد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ریسکیو کارکنوں نے زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کر دیا اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرکے شواہد اکھٹے کئے جارہے ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سبی بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے سبی کے تاریخی میلے کو سبو تاژ کرنے کی کوشش کی۔