راولپنڈی:سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں آپریشن کے دوران سات دہشتگرد ہلاک کردیے۔
دہشتگرد مکران ڈویژن میں فورسز پرحملوں میں ملوث تھے، دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دہشتگردوں کی موجودگی پر آپریشن کیا۔فائرنگ کے تبادلے میں سرغنہ سمیت 7 دہشتگرد مارے گئے۔دہشتگرد مکران ڈویژن میں سکیورٹی فورسز پرحملوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کلیئرنس آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے کیمپ سے فرار ہونے کی کوشش کی۔فرار ہوتے وقت دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے تبادلے میں سرغنہ سمیت 7 دہشتگرد مارے گئے۔ دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے، اسلحہ دہشتگردانہ کارروائیوں میں استعمال ہونا تھا۔