جائیدادوں کی قیمتوں میں 250فیصد تک اضافہ

پشاور:ایف بی آر نے پشاور، مردان، ڈیرہ اسماعیل خان، ایبٹ آباد میں غیر منقولہ جائیدادوں کی طے شدہ ویلیو پر نظر ثانی کرتے ہوئے اس کی قیمتوں میں 25سے 250فیصد تک اضافہ کر دیا ہے۔

 پشاور میں ایف بی آر نے 350سے زائد غیر منقولہ جائیدادوں کی مارکیٹ ویلیو کا تعین کر دیا ہے۔

 ڈیفنس ہاوسنگ اتھارٹی، ریگی للمہ، آر ے بازار، ابدرہ، اچینی بالا، رنگ روڈ، اچینی بالا رنگ روڈ، اچینی پایاں، ارباب روڈ، میں رہائشی جائیداد، اشرف روڈ پررہائشی جا ئیداد میں اٹھائیس لاکھ گیارہ ہزار 529جبکہ کمرشل جائیداد 98لاکھ 59ہزار 233روپے فی مرلہ، بھانہ ماڑی، بیرون باجوڑ ی گیٹ، بازار بٹیر باز، بازید خیل، چارخانہ، چھوٹی لعل کرتی، چغل پورہ، چوک یادگار میں رہائشی جائیداد 28لاکھ 11ہزار 529روپے۔

کمرشل جائیداد 82لاکھ 60ہزار 826روپے فی مرلہ، سینماء روڈ، آسیہ گیٹ، گنج گیٹ، یکہ توت، کوہاٹی گیٹ، لاہوری گیٹ، رامداس بازار، ڈبگری بازار، دلہ زاک روڈ، زریاب کالونی، فقیر آباد، گڑھی تاجک، گڑھی علی محمد، گڑھی چندن، گڑھی رحیم داد، گڑھی شاہ محمد، خیبر روڈ، خیبر بازار، خزانہ، نوتھیہ، پجگی روڈ، پلوسئی، پشتخرہ، قصہ خوانی، ورسک روڈ، پشتخرہ تا حیات آباد ٹول پلازہ، سر بند، سردار گڑھی، شالم، کاکشال، جناح پارک روڈ، کمبو، کریم پورہ، خزانہ، کوہاٹ روڈ، کوٹلہ محسن خان، لالے کلے، خیبر روڈ، ہزار خوانی، حیات آباد ٹاؤن ٹو، گلبہار، سمیت دیگر علاقوں کی مارکیٹ ویلیو کا  تعین کر دیا گیا ہے۔

 اس طرح ایبٹ آباد سٹی، ایبٹ آباد کینٹ، رورل ابیٹ آباد، مردان سٹی، مردان کینٹ، مردان رورل، اس طرح ڈیرہ اسماعیل خان سٹی،  ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ اسماعیل خان رورل میں بھی مختلف علاقوں کے ویلیو پر نظر ثانی کرتے ہو ئے قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔

 روپے کی قدر کی یہ کمی یکم دسمبر 2021ء کو اعلان کردہ 600سے 700فیصد اضافے کے مقابلے میں کئی گنا کم ہے۔

 اس سے قبل اس حوالے سے مارکیٹ ویلیو کے بارے میں یکم دسمبر 2021ء کو قیمتیں جاری کی گئی تھیں تاہم اب مملکت کے 40 شہروں میں کمرشل، رہائشی، اپارٹمنٹس، فلیٹس اور دیگر علاقوں میں جائیدادوں کی قیمت پہلے کے مقابلے میں بہت زیادہ حد تک کم کر دی گئی ہیں۔

 گراؤنڈ فلور پر اضافی فلور ز پرکورڈ ایریا کی فی مربع گز قیمت، کمرشل پراپرٹی کی گراؤنڈ فلور سمیت اضافی منزلوں کی کورڈ پرباقی مربع گز قیمت، اسی طرح انڈسٹریل پراپرٹی میں پورے پلاٹ کے رقبے سمیت فی مربع فٹ کو رڈ ایریا کی قیمت پر درجہ بندی کی گئی ہے۔

ایک منزلہ سے زائد پر مشتمل رہائشی عمارت میں ہر اضافی منزل کے ساتھ قیمت میں 25فیصد اضافہ کردیا گیا ہے جو جائیداد مذکورہ درجہ بندی میں نہیں آتی اسے ضمیمے کے کم ترین درجے میں شامل کیاجائے گا۔

اگر اراضی ایک سے زائد مقاصد یعنی رہائشی، تجارتی اور صنعتی مقاصد کیلئے ہوتواوسط نرخ کا طریقہ کار اختیار کیاجائے گا۔

 ایک فلیٹ کامطلب علیحدہ پراپرٹی این آئی ٹی نمبر پر طے شدہ اوسط طے شدہ نرخ ہیں کثیرالمنزلہ رہائشی عمارتوں میں بیڈ روم اور باتھ روم کی بنیاد پر چارجز ہوں گے۔

 تجارتی درجہ بندی میں کمرشل پراپرٹی میں درجہ اول سے جہاں تک قیمت 13500روپے فی مربع گز ہوگی۔ضمیمے کے سیریل نمبر44میں گراؤنڈ منزل تک شامل ہوں گے۔

جائیدادوں کے نرخوں کے حوالے سے جاری کردہ گزشتہ قدر میں ایف بی آر نے قیمتوں کو متعلقہ شہروں کے علاقوں کی مناسبت سے انتہائی حد تک 600 سے 700 فیصد تک بڑھا دیا تھا لیکن اب اوسطاً نظرثانی شدہ ریٹس 25 سے 250 فیصد کے درمیان تک رکھے گئے ہیں۔