پشاور: ککر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق

پشاور کے نو احی علا قے متھرا میں کو ککر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا واقعا ت کے مطابق گزشتہ شب متھرا کے علا قے غلجی کنڈر خیل میں صفت خان ولد امبیل خان کے گھر میں پر یشر ککر پھٹنے سے زور دار دھما کہ ہوا جسکے نتیجے میں صفت خا ن شدید زخمی ہو گیا جنہیں تشویشنا ک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جو کئی گھنٹے زند گی و مو ت کی جنگ لڑ تے ہوئے دم توڑ گیا پولیس نے نعش کو تحو یل میں لیکر پو سٹما رٹم کیلئے خیبر میڈیکل کا لج پہنچا دیا۔جہاں پر پو سٹما رٹم کرا نے کے بعد نعش کو ورثا کے حوا لے کر دیا گیا جسکی نما ز جنا زہ ادا کر دی گئی۔ پولیس نے کرائم سین سے شواہد اکھٹے کر کے رپو رٹ درج کر لی ہے۔