نوشہرہ میں فائرنگ ، تین افراد جاں بحق 

نوشہرہ میں فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے واقعات کے مطابق رشکئی بائی پاس نوشہرہ کے قریب نا معلوم افراد نے فائرنگ کی جس سے تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جن میں لیاقت عمر 50 سال ، عارف عمر 35 سال اورعبدرحمان عمر 18 سال ساکنان رشکئی شامل ہیں ریسکیو نوشہرہ کی میڈیکل ٹیم نے نعشیں ڈسٹرکٹ ہسپتال نوشہرہ منتقل کردیں۔