پشاور:صوبائی دارالحکومت پشاور میں جی ٹی روڈ پر سی این جی پمپ میں کھڑی مزدہ گاڑی میں گیس بھروانے کے دوران گیس سلنڈر پھٹ گیا جس سے تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔
دھماکے سے بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی، دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ گردونواح کے علاقے لرز اٹھے اور زور دار آواز کے باعث عوام میں خوف وہراس پھیل گیا ۔
دھماکے کے فوری بعد ڈی ایس پی گلبہار ظہورخان پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ پر فیصل کالونی میں واقع سی این جی پمپ میں مزدا بس میں گیس بھروانے کے دوران سلنڈ ر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے مزد ا بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ دھماکے سے تین افراد معمولی زخمی ہوگئے۔
دھماکے کی آواز سے پورا شہر لرز اٹھا دھماکے کی آواز اس قدر شدید تھی کہ لوگ گھروں سے باہر نکل آئے جبکہ ایک دوسرے کو فون کرکے خیریت بھی دریافت کرتے رہے۔