صوابی:چھوٹا لاہور میں زمین کے تنازعہ پر مخالف فریق کی اندھا دھند فائرنگ سے باپ بیٹے اور بھانجے سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ بھتیجا شدید زخمی ہو گیا۔
محمد ریان ولد شمس الحق نے تھانہ لاہور میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اتوار کی سہ پہر چچا زاد ذوالکفل،والد شمس الحق،چچا نور البصر، ان کے بیٹے ابراہیم اور قریبی عزیز سمیت اپنی اراضی واقع شگہ ونڈ میں فصل کاٹنے میں مصروف تھے کہ اس دوران مبینہ طور پر عبداللہ اور ثناء اللہ نے اپنے والد میروس خان کے ہمراہ ہم پر فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں میرا چچا نور البصر، چچا زاد ابراہیم اور رشتہ دار اسماعیل جو کہ مقتول کا بھانجا تھا گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گئے اور میں ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا جب کہ میرا والدشمس الحق اور چچا زاد بھائی ذوالکفل معجزانہ طور پر بچ گئے۔مقتولین اور ملزمان آپس میں رشتہ دار ہے۔