پشاور، ڈی ایس پی کے بیٹے کو لوٹنے کے دوران فائرنگ سے رہزن جاں بحق، دوسرا زخمی

پشاور: تھانہ بھانہ ماڑی کے علاقے رنگ روڈ پر ڈی ایس پی کے بیٹے کو لوٹنے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک رہزن قتل جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا پو۔

لیس نے زخمی رہزن کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے چھینی کئی نقدی ٗ موبائل فون اور دیگر سامان برآمد کرلیاگیااطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفر ی موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کرنے کے بعد مختلف زاؤیوں پر تفتیش شروع کردی۔

 ایس ایچ او بھانہ ماڑی تیمور سلیم خان کے مطابق گزشتہ روز ڈی ایس پی خوشحال خان کے بیٹے عبداللہ نے رپورٹ درج کرائی کہ وہ سروس روڈ پر اپنے بارگین کے باہر دیگر ساتھیوں عطاء اللہ و عدنان کے ہمراہ موجود تھاکہ اس دوران تین رکنی مسلح نقاب پوش رہزنوں نے انہیں اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکر لوٹ مار شروع کی تاہم موقع ملتے ہی اس نے اپنے پستول سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی ہوگئے جبکہ ایک فرار ہونے لگا ا۔

طلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مجروحین کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ فرار رہزن کو بھی گرفتار کرلیا بعدازاں ہسپتال میں شاہ خالد جاں بحق جبکہ حسن شاہ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

 پولیس کے مطابق تیسرے رہزن کی شناخت فیصل کے نام سے ہوئی ہے پولیس کے مطابق پوسٹمارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔