پشاور:گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کے اعصاب مضبوط‘ آخری بال تک اپوزیشن اورباغیوں کامقابلہ کرینگے اورکامیاب ہونگے,۔
اس ملک کے لیے پارلیمانی کی بجائے صدارتی نظام بہترین ہے عوام کواپنا چیف ایگزیکٹو منتخب کرنے کاموقع ملنا چاہیے تاکہ ایسے حالات پیدانہ ہوں۔
گورنر ہاؤس پشاورمیں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ جمہوری روایات یہ ہیں کہ منتخب شخص کوہٹانے کے لیے جواز ہونا چاہیے, اپوزیشن جماعتیں مل کر پی ٹی آئی کیطرح جلسہ نہیں کرسکتیں۔
ارکان کی نااہلی کی شق مسلم لیگ اور پیپلزپارٹی نے آئین میں ڈلوائی تھی, عوام وزیراعظم کیساتھ کھڑی ہے, ہارس ٹریڈنگ کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ یہ بات ثابت ہورہی ہے کہ پارلیمانی نظام اس ملک کے لیے نہیں بنا‘ صدارتی نظام ہوتاتوایسے خریدفروخت نہ ہوتی,دشمن ملک میں انارکی پھیلانا چاہتاہے۔
اپوزیشن کو ثابت کرنا ہوگاکہ عوام وزیراعظم کونہیں چاہتی,غیر جمہوری فیصلہ ملک وجمہوریت کے حق میں نہیں ہوگا,عوام اور ان کامنتخب نمائندے ایک جانب اور اپوزیشن دوسری جانب ہے۔
گورنر شاہ فرمان نے کہاکہ جو ارکان وزیراعظم کے خلاف ووٹ ڈالنا چاہتے ہیں وہ اپنے حلقوں کی عوام سے تو پوچھ لیں,عوام کو براہ راست اپنے چیف ایگزیکٹو کومنتخب کرناچاہیے, نظام ناکام ہوجائے توپھر کچھ بھی ہوسکتاہے۔