پبی میں فاتحہ خوانی کے دوران فائرنگ سے 3افراد جاں بحق، 4زخمی

پبی:پبی کے علاقے جڑوبہ میں فاتحہ خوانی کے دوران دو گروپوں کے مابین خونیں تصادم کے نتیجے میں 3 افرد جاں بحق جبکہ دو خواتین سمیت چار زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کر دیا گیا۔فریقین کے مابین تصادم کی وجہ دشمنی بتائی جا رہی ہے۔

 تحصیل پبی کے علاقہ جڑوبہ میں چچازاد بھائیوں کے حجرے میں فاتحہ خوانی کیلئے آئے تین افراد پر فائرنگ کے نتیجے میں تینوں دلدار,عبدالخالد اور شاہد اکبر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ دو خواتین سمیت چار افراد شدید زخمی ہوئے۔

 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں پشاور کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا‘ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔