پشاور میں خواجہ سرا 'مانو' قتل

پشاور کے علاقے محلہ جھنگی جہانگیر پورہ میں فائرنگ کر کے خواجہ سرا مانو کو قتل کردیا گیا۔ جس کی لاش کو پولیس نے تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لیے سپتال منتقل کردیا۔

 خیبرپختونخوا میں چوبیس گھنٹوں کے دوران خواجہ سرا کے قتل کی یہ دوسری واردات ہے , اس قبل  گزشتہ رات مردان میں مسلح افراد نے ڈیرے پر منعقد ہونے والے پروگرام کے دوران فائرنگ کی جس میں چاند نامی خواجہ سرا جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے تھے۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) مردان ڈاکٹر زاہد نے بتایا تھا کہ جاں بحق ہونے والا خواجہ سرا چاند مقامی ضلع میں مشہور تھا، ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے لیے کوشش کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ قتل کے پیچھے محرکات کے بارے میں کہنا قبل از وقت ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ یہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ نہیں ہے بلکہ مقامی تنازع ہے۔