اوکاڑہ: نیشنل ہائی وے بائی پاس پر کار کو آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
اوکاڑہ کے قریب نیشنل ہائی وے بائی پاس پر 4 کاروں میں تصادم ہوگیا، اور ایک کار کو آگ لگ گئی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے، اور زخمیوں کوہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ جس کار میں آگ لگی تھی اس میں سوار ایک ہی خاندان کے دو بچے اور ایک مرد راستے میں ہی دم توڑ گئے جب کہ ایک زخمی نے ہسپتال میں دم توڑا۔