سچ تو یہ ہے کہ کسی بھی ملک میں عوام کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے میں مقامی حکومتوں کا بڑا ہاتھ ہوتا ہے اور جس کسی نے بھی یہاں پر اپنے آپ کو منوایا عوام اس کوسپورٹ کرتے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ عوام کی اکثریت اپنی بنیادی ضروریات کے حوالے سے بہت حساس ہوتی ہے اور جو بھی اس ضمن میں کارکردگی دکھائے اس کو اپنی بھرپور حمایت سے نوازتی ہے‘پڑوسی ملک میں عام آدمی پارٹی نے تیسری بار دار لحکومت میں بڑی کا میا بی حا صل کی ہے دہلی کی حکومت کے بعد اب پنجاب میں بھی 117نشستوں میں سے 92نشستیں حا صل کر کے دو تہا ئی اکثریت سے حکومت بنا نے کی پوزیشن میں آگئی ہے اس سیاسی جماعت کو پہلے دہلی اور اب پنجا ب میں حکومت ملنا بی جے پی کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے جس نے پورے بھارت میں اقلیتوں کا جینا حرام کردیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے سر براہ اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ ہم نے دہلی ما ڈل کی کا میاب مثال کو سامنے رکھ کر پنجا ب کے انتخا بات میں میدان ما ر لیا اب یہ ماڈل پورے ملک میں آزما یا جا ئے گا‘ ما ضی قریب میں تر کی کے مو جو دہ صدر رجب طیب اردگان کی پارٹی‘ملا ئشیا کے سابق وزیر اعظم مر حوم مہا تیر محمد کی جما عت اور سنگاپور میں سابق وزیر اعظم لی کوان یونے میونسپل کمیٹی کی سطح پر کا میا بی کے بعد بہترین نظم و نسق اور خد مت کی مثال قائم کی اس کے بعد ملکی سطح پر اس ما ڈل کے ذریعے حکومت کر کے عوام کی خوشحا لی اور ملکی ترقی کی بنیا دوں کو مستحکم کیا ان کی مثا لیں دی جا تی ہیں بھارت ایک ارب 38کروڑ کی آبا دی کا ملک ہے اس کا دارلحکو مت دہلی بہت پیچیدہ شہر ہے جہاں کچی بستیوں کے گھمبیر مسا ئل ہیں، نسلی اور مذہبی تعصبات پر مبنی فسادات کی لمبی تاریخ ہے، غربت کی لکیر سے نیچے زند گی گذار نے والے غریبوں کے گونا گوں مسا ئل ہیں عام آدمی پارٹی نے نو مبر 2012 سے مارچ 2022تک ساڑھے 9سالوں میں کس طرح دہلی سر کار کو پنجاب کیلئے مثا ل بنا یا؟ اس کی کوئی طویل پر اگرس رپورٹ نہیں، تین جملوں پر مشتمل پر و گرام ہے مفت بجلی دیدی‘ مفت پا نی دے دیا، سر کا ری اخراجا ت میں کمی کر کے کچی بستیوں کو سہو لتیں دیدیں یہ تین جملے عام آدمی پارٹی کی حکومتی پالیسی اور کار کر دگی کا خلاصہ ہیں اس اجما ل کی تفصیل بتا نے والے لکھتے ہیں کہ اروند کچریوال ہر جگہ دستیاب ہوا‘ ہر کوئی اس سے مل سکتا تھا وہ ہر ایک سے بات کر تا، ہر ایک کی بات سنتا تھا اس کے ارد گرد نریندر مودی کی طرح پروٹو کول نہیں تھا اگر کسی محلے میں فسادات ہو ئے تو کیچریوال خود وہاں پہنچا یا اس نے ایک نیا حکومتی نمو نہ پیش کیا‘ سب سے عجیب اور انو کھی بات ہے کہ دہلی میں اقتدار کے دوران عام آدمی پارٹی نے 8سالوں میں نیا ٹیکس نہیں لگایا پرانے ٹیکسوں میں 60 فیصد کٹو تی کی‘ 12 روپے کا ٹیکس 5روپے اور 18روپے کا ٹیکس 7 روپے کر دیا۔
اشتہار
مقبول خبریں
روم کی گلیوں میں
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ترمیم کا تما شہ
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ثقافت اور ثقافت
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
فلسطینی بچوں کے لئے
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
چل اڑ جا رے پنچھی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ری پبلکن پارٹی کی جیت
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
10بجے کا مطلب
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
روم ایک دن میں نہیں بنا
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
سیاسی تاریخ کا ایک باب
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی