مانسہرہ میں اسسٹنٹ کمشنر ماروی ملک شیر نوجوانوں کے حملے میں زخمی ہوگئیں۔ مانسہرہ اسسٹنٹ کمشنر ماروی ملک شیر پر تین نوجوانوں نے حملہ کردیا۔ نوجوانوں نے ماروی ملک شیر کی گاڑی کو سامنے گاڑی کھڑی کر کے روکا اور گالم گلوچ کی۔
گالم گلوچ کے ساتھ خاتون اے سی کو ہاتھ سے پکڑ کر گاڑی سے نکالنے کی کوشش بھی کی گئی جس کے سبب خاتون اسسٹنٹ کمشنر کا کھینچا تانی میں ہاتھ زخمی ہوگیا جب کہ خاتون اے سی کا گن مین اور ڈرائیور بھی زخمی ہوا۔ پولیس نے تینوں نوجوانوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا جب کہ ملزمان کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔