پشاور: یوم پاکستان کے موقع پرخیبرپختونخوا کی 8 شخصیات کو صدارتی سول اعزازت دیئے گئے،گورنر شاہ فرمان نے اعزازات تقسیم کیے۔
گورنرہاؤس پشاورمیں یوم پاکستان کے موقع پرتقسیم اعزازات کی پروقار تقریب ہوئی، خیبرپختونخوا کی 8 شخصیات کو صدارتی اعزازات دیئے گئے۔
گورنرشاہ فرمان نے صوبے کی 8 شخصیات کو صدارتی سول اعزازت سے نوازا، سید ممتازعلی شاہ کو فن و ڈرامہ اور اداکاری میں گراں قدر خدمات پرصدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی دیا گیا۔
شوکت محمود کو موسیقی و گلوکاری، قمروجان کو فن اور لوک گلوکاری، طاہرآفریدی(مرحوم)کو ادب، شہزادہ سکندر الملک کو پولو اور کھیل، پروفیسر ڈاکٹر عثمان حسن کو تعلیم و انجینئرنگ، لال محمد اعوان کو فن و اداکاری، اعجازسرحدی کو فن سازندہ سازی میں صدارتی ایوارڈ دیا گیا۔
تقریب میں ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی محمود جان کے علاوہ مختلف محکموں کے انتظامی سربراہان سمیت صدارتی اعزازات حاصل کرنیوالوں کے اہلخانہ نے شرکت کی۔