تحصیل چئیرمین ہری پور سمیع اللہ خان کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سمیع اللہ خان شدید زخمی ہو گئے،جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد نے تحصیل چیئرمین سمیع اللہ خان کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔
فائرنگ سے زخمی تحصیل چیئرمین سمیع اللہ خان کو پی او ایف واہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور اسپتال ذرائع کے مطابق سمیع اللہ خان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
سمیع اللہ خان کے کزن بابر نواز خان نے سمیع اللہ خان پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی درخواست کی ہے۔