پشاور: حاجی کیمپ میں واقع ورکشاپ میں آتشزدگی،لاکھوں کا نقصان

پشاور: حاجی کیمپ میں واقع ورکشاپ میں آتشزدگی,لاکھوں کا نقصان
حادثہ بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پیش آیا۔
مارکیٹ میں موجود حضرات حسب معمول اپنے کاموں میں مصروف تھے کہ بجلی کے شارٹ سرکٹ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ جس سے بھگدڑ مچ گئی۔آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے تمام مارکیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا, تاہم ریسکیو 1122 کو فورا" اطلاع دی گئی۔
ریسکیو ٹیمیں بروقت موقع پر پہنچ گئیں,اور آگ پر قابو پالیا گیا۔
حادثے میں شہری محفوظ رہے تاہم دکاندار حضرات کا لاکھوں کا نقصان ہوا۔