پشاور:پشاورمیں افطاری کے فوری بعدہمسایوں میں معمولی تکرار کے بعد فائرنگ کے نتیجے میں 2سگے بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ 3افراد شدید زخمی ہوگئے۔
زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں علاقے میں شدید خو ف و ہراس پھیل گیا۔
اطلاع ملتے ہیں پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی
ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد اعجاز نبی کے مطابق گزشتہ روز حسن گڑھی میں عین افطاری کے وقت 2ہمسایوں کے درمیان معمولی تکرار پر جھگڑا ہوا تاہم وقتی طور پر معاملہ رفع دفع ہوگیا۔
افطاری کے فوری بعد ایک بار پھر ان کا آمنا سامنا ہوا دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 2سگے بھائی عثمان اور فہد موقع پر جاں بحق جبکہ وقاص ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
3افراد شدید زخمی ہیں جن میں ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ رات گئے تک واقعہ کا مقدمہ درج نہ ہوسکا۔