نوشہرہ :زیر تعمیر مکان کی دیوار گرنے سے 2 مزدور جاں بحق، ایک زخمی

 نوشہرہ ASC کالونی کے مقام پر زیر تعمیر مکان کی دیوار کام میں مصروف مزدوروں پر آگری، ابتدائی اطلاعات کے مطابق  ملبے تلے دبے  3 افراد میں سے 2  جاں بحق جبکہ ایک مزدور شدید زخمی ہوا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق   نوشہرہ ASC کالونی کے مقام پر زیر تعمیر مکان کی دیوار گرنے اورملبے تلے  تین مزدوروں کے  دبنے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں فورا" جائے حادثہ  پہنچ گئی،جہاں مقامی افراد کے تعاون سے ملبے دبے 3 افراد نکال لئے گئے تاہم  میڈیکل ٹیم نے نکالے گئے 3 افراد میں سے 2 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی،جبکہ حادثہ کے زخمی شخص کو فوری طبی امداد فراہم کرکے قاضی میڈیکل کملیکس لے جایا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔