راجن پور، ٹرک اور رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق 

راجن پور:ضلع راجن پور میں ٹرک اور رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

راجن پورمیں انڈس ہائی وے کے قریب ٹرک اور رکشہ کے درمیان تصادم کا واقعہ پیش آیا جس میں رکشے میں سوار 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد سبزی فروش تھے جو راجن پور کی سبزی منڈی جا رہے تھے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہس روجھان منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔