ڈی آئی خان: خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر راکٹ لانچر داغ دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں دہشت گردوں کی جانب سے پولیس موبائل پر راکٹ داغا گیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں آگ لگ گئی۔
راکٹ داغنے کے بعد دہشت گردوں نے فائرنگ بھی کی جس کے نتیجے میں پانچ اہلکار شہید جبکہ ڈی ایس پی کلاچی فضل سبحان سمیت تین اہلکار زخمی ہوگئے۔
واقعے کے بعد دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے جائے حادثے پر پہنچ کر شہید وزخمی پولیس اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کیا، جہاں ڈی ایس پی کلاچی فضل سبحان کو طبی امداد دی جارہی ہے۔