جنوبی وزیرستان، دہشتگردوں سے فائرنگ تبادلے میں میجر سمیت دو جوان شہید

جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں دہشت گردوں سے فائرنگ تبادلے میں میجر سمیت دو جوان شہید ہوگئے۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انگور اڈہ میں کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلے میں میجر شجاعت حسین اور سپاہی عمران خان شہید ہوگئے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق شہید میجر شجاعت حسین کا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ اور شہید سپاہی عمران خان کا تعلق نصیر آباد سے تھا۔