شوہر نے نمک زیادہ ہونے پر بیوی کوکیاسزادی

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں 46 سالہ نلیش گاگھ نے اپنی 40 سالہ اہلیہ نرملا کو  صرف کھانے میں نمک زیادہ ہونے پر گلا دبا کر قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ جمعہ کی صبح 9:30 بجے پیش آیا جب مقتولہ نرملا نے شوہر کو ناشتے میں کھچڑی دی، چاولوں میں نمک تیز ہونے کے باعث نلیش آپے سے باہر ہو گیا اور اپنی اہلیہ کو گلے سے دبوچ لیا۔

پولیس کے مطابق جب تک نرملا کی موت واقع نہ ہوئی، نلیش نے اس کا گلا نہ چھوڑا،  ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جس نے دوران تفتیش اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔