ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے مشترکہ آپریشن میں 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے۔
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ہمراہ تحصیل کلاچی کے علاقے گرہ گلداد میں انٹیلی جنس بیسڈ مشترکہ آپریشن کیا جس میں 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے، 2 کلاشکوف اور 2 دستی بم برآمد کرلئے گئے۔
ترجمان ضلعی پولیس کے مطابق گرہ گلداد کے علاقے میں فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان گنڈہ پور گروپ کے 2 دہشتگرد جنکی شناخت خلیل اور احسان کے نام سے ہوئی کو ہلاک کر دیا گیا۔
گزشتہ دنوں ڈی ایس پی کلاچی موبائل پر حملے سمیت سیکیورٹی فورسز اور دیگر کئی تخریبی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔