کراچی: کراچی یونیورسٹی خود کش حملے کے بعد پہلی اہم گرفتاری سامنے آئی ہے سکیورٹی اداروں کی جانب سے حملہ آور خاتون کا شوہر گرفتار کر لیا گیا ہے۔
جامعہ کراچی میں ہونے والے خودکش دھماکے کا مقدمہ کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ میں درج کیا گیا، مقدمے میں قتل، اقدام قتل، دہشت گردی اور ایکسپلوسو ایکٹ کی دفعات شامل کی گئیں ہیں جب کہ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ دھماکے کی ذمہ داری کالعدم دہشت گرد تنظیم بی ایل اے نے قبول کی۔
علاوہ ازیں خود کش حملہ کرنے والی خاتون کے شوہر کو حراست میں لے لیا گیا، دہشتگرد خاتون خاندان کے ساتھ گزشتہ چھ ماہ سے کراچی میں مقیم تھی جبکہ خاتون کئی ہفتے گلستان جوہر اور آخری ہفتہ نجی ہوٹل میں مقیم رہی۔