ضلع چارسدہ کے تھانہ نستہ کے قریب دھماکہ میں ایک کانسٹیبل رحم بادشاہ شہید اور دو اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ تھانے کی دیوار اور مین گیٹ کو جزوی نقصان پہنچا، سکیورٹی و ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
دھماکہ شام پانچ بج کر 50 منٹ پر ہوا۔ موٹروے انٹرچینج سے موضع نستہ تک علاقہ سیل کردیا گیا۔
بتایا جاتا ہے پولیس سٹیشن نستہ کے مین گیٹ کے پاس ایک چھوٹی گزرگاہ کے لیے پل کے نیچے بارودی مواد رکھا ہوا تھا جو کہ زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔