جہانگیرہ: جہانگیرہ میں تین بچے سروس سٹیشن کے ٹینکی میں گر کر جاں بحق ہو گئے جاں بحق ہونے والے تینوں بچے آپس میں بہن بھائی تھے۔
تفصیلات کے مطابق عید کی چھٹیوں کے باعث جہانگیرہ اسٹیشن روڈ کے مقام پر ناصر کے گھر کے ساتھ سروس ڈگ کے واٹر ٹینک میں تین بچے بلال عمر 6 سال، مدثر عمر 3 سال اور فجر عمر 4 سال گر گئے جسکی وجہ سے تینوں بہن بھائی موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو سٹیشن 33 اکوڑہ خٹک سے میڈیکل ٹیم روانہ ہو ئی۔
میڈیکل ٹیم نے تینوں بچوں کو NMC ہسپتال منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔
لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ آشکبار تھی۔