کراچی: مومن آباد قبرستان میں مردوں کو قبروں سے نکالنے والا گورکن گرفتار کرلیا گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ چند ماہ قبل دفنائے گئے بچے سمیت 2 افراد کی قبروں سے باہر لاشیں برآمد ہوئیں، جس کے بعد لاشوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق دونوں لاشوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، مرحوم بچے کے والدین نے شکایت کی گورکن بچے کی لاش قبر سے نکال رہا ہے۔
اطلاع پر موقع پر پہنچے تو قبرستان سے ایک مرد کی لاش کا پرانا ڈھانچا ملا، جانچ کرنی ہے لاشیں کس کی ہیں اور قبروں سے نکالنے کا کیا مقصد تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قبروں کی بے حرمتی کا مقدمہ کرکے مزید تفتیش کی جائے گی۔