بین الاقوامی سطح پر ایک اہم خبر یہ بھی ہے کہ چین میں حکومت کی جانب سے ماہرین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ملک کو کسی بھی معاشی حملے سے بچنے کے لئے اقدامات لیں۔اس اقدام کا مقصد چین کی جانب سے ممکنہ طور پر تائیوان پر حملے کے نتیجے میں مغرب کی پابندیوں سے بچنا ہے۔ خدشہ یہ ہے کہ یوکرین پر فوجی کاروائی کے بعد روس پر مغرب کی جانب سے پابندی عائد کئے جانے کے بعد چین چاہتا ہے کہ ایسی صورت حال پیش نہ ہو کہ جس کا سامنا روس کو کرنا پڑا ہے۔ یاد رہے کہ چین کا دعویٰ ہے کہ تائیوان اس کا حصہ ہے یہ جزیرہ نما ملک 1949ء سے ایک الگ ملک کی حیثیت کا حامل رہا ہے البتہ امریکہ اس کے حکمرانوں کی ہلہ شیری ایک عرصے سے کر رہا ہے اور ان کو بغاوت پر اُکسا رہا ہے۔جہاں تک روس اور یوکرین جنگ کا تعلق ہے تو یہ اب فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکا ہے اور لگتا ہے کہ رو س نے مشرقی یوکرین کو الگ کرکے ضم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اوراس پر اب عمل درآمد کر رہاہے۔ ماریو پول جیسا اہم ساحلی شہر اب یوکرین کے ہاتھ سے نکلنے لگا ہے اور یہاں پرروس کے اعلیٰ حکام کے دورے سے یہ بات ثابت ہورہی ہے کہ یہ اہم بندر گاہ روس کے ہاتھ میں آگیا ہے۔ دیکھا جائے تو روس کو اگر چہ توقع سے زیادہ مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ہے تاہم اس نے اپنے مقصد کے حصول کے لئے جو قربانی دینے کا تہیہ کر رکھا ہے وہ یقینا جانتا ہے۔ مختلف ذرائع نے کہا ہے کہ روسی افواج سے ایسی کئی غلطیاں سرزد ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں ان کی پیش قدمی کی رفتار سست ہوئی ہے۔یوکرین کے ساحلی شہر پر قبضے اور مشرقی یوکرین کو الگ کرنے کے بعد وہ مغرب کے ساتھ بارگیننگ کی پوزیشن میں آجائے گا اور ساتھ ہی یوکرین کی حکومت سے بھی اپنی شرائط منوانے میں کامیاب ہوجائے گا۔اس طرح یہ کہنا غلط نہیں کہ روس نے جنگ عظیم کے بعد ایک بار پھرمغرب کے نقشے کو بدل ڈالا ہے۔دوسری طرف ملک میں سیاسی حالات عرصہ دراز سے ہنگامہ خیز ہیں اور یہ مرحلہ ابھی ختم نہیں ہوا۔ حکومت تو بد ل گئی تاہم سیاست کی ہنگامہ خیز ی کا ماحول نہیں بدلا۔ جوں جوں مئی کے مہینے کا آ خری ہفتہ نزدیک آ تا جائے گا اس ملک کے عام آ دمی کے دل میں مجوزہ لا نگ مارچ کے بارے میں مختلف قسم کے وسوسے جنم لیتے رہیں گے‘اس لئے یہ بات بڑی ضروری ہے کہ اس ملک کی سیاسی قیادت بھلے وہ حزب اختلاف میں ہے یا حزب اقتدار میں وہ انتہا پسندی سے گریز کرے کہ اس سے ان کے ہاتھ کچھ بھی نہیں آئے گا بلکہ الٹا نقصان کا خدشہ ہے۔
اشتہار
مقبول خبریں
پشاور کے پرانے اخبارات اور صحافی
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سٹریٹ کرائمز کے تدارک کی ضرورت
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
فرسودہ فائر بریگیڈ سسٹم
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
معیشت کی بحالی کے آثار
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
ممنوعہ بور کے اسلحہ سے گلو خلاصی
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
امریکہ کی سیاسی پارٹیاں
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
امریکی پالیسی میں تبدیلی؟
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سموگ کا غلبہ
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سابقہ فاٹا زمینی حقائق کے تناظر میں
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ