رکن پنجاب اسمبلی میاں نوید کے والد گھر کے اندرقتل

پاکپتن سے ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی میاں نوید کے والد رانا احمد علی کو ان کے گھر  پر قتل کردیا گیا۔ پولیس نے لاش سرد خانے منتقل کردی ، تین گارڈز کوحراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے۔

ایم پی اے میاں نوید علی نے بتایا کہ پاکپتن میں جائے وقوع سے گولیوں کے خول بھی ملے ہیں۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے رانا احمد علی کو بیڈروم میں گھس کرگولیاں ماریں۔

پولیس نے رانا احمد علی کے ڈیرے پر تعینات 3 گارڈز کو حراست میں لے کرپوچھ گچھ شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کیلئے ڈیرے پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی مدد لی جائےگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس کیلئے  یہ ٹیسٹ کیس ہے، ملزمان کو فوری قانون کی گرفت میں لایا جائے۔