نوشہرہ میں مردان روڈ پر کار سوار ملزمان نے رکشہ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں رکشہ میں سوار خاتون جاں بحق ہو گئی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی خاتون ڈی ایچ کیو ہسپتال کی نرس تھی،نامعلوم ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے،جبکہ مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے اس واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے۔