لاہور کے ایک گھر میں فائرنگ سے سرکاری اسپتال میں تعینات ڈاکٹر جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ احباب کالونی میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی گھر پر فائرنگ سے آرتھوپیڈک ڈاکٹر فیاض حسین جاں بحق ہو گئے۔
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ مقتول ڈاکٹر فیاض حسین جنرل اسپتال میں تعینات تھے، فائرنگ کی وجوہات کے بارے میں تاحال معلوم نہیں ہو سکا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے ڈاکٹرکے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے سی سی پی او لاہور کو حکم دیا ہے کہ قتل میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔
حمزہ شہباز نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مقتول ڈاکٹر کے لواحقین کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔