کوئٹہ: قلعہ سیف اللہ میں اے این ایف کی کاروائی،منشیات کی بھاری کھیپ برآمد

کوئٹہ: اے این ایف نے بلوچستان میں قلعہ سیف اللہ میں چھاپہ مارکر منشیات کی بھاری کھیپ برآمد کرلی۔ حکام کے مطابق برآمد کی گئی منشیات افغانستان سے اسمگل کرکے وہاں ڈمپ کی گئی تھی،جو کہ گوادر کے راستہ بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔

حکام کے مطابق اے این ایف انٹیلیجنس اور اے این ایف بلوچستان نے ضلع قلعہ سیف اللہ کی تحصیل بادینی کے علاقے کلی لوئی بند میں چھاپہ مارا اور افغانستان سے اسمگل کرکے وہاں ڈمپ کی گئی ایک ٹن سے زائد منشیات برآمد کی۔

منشیات میں 867 کلو گرام مارفین، 260 کلوگرام ہیروئن اور 255 کلو گرام آئس شامل تھی۔

حکام کا کہنا تھا کہ منشیات گوادر کے راستہ بیرون ملک اسمگل کی جانی تھی جس کو قبضے میں لیکر انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔