انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) نے صوبہ خیبر پختون خوا کے شہر بنوں میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے دہشت گرد نواز شریف کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے بنوں میں کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کو مطلوب دہشت گرد، بھتہ خور اور اشتہاری نواز شریف کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار دہشت گرد کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ نواز شریف گل بہادر شوریٰ کے لوکل کمانڈر مولا محلص گروپ کیلئے کام کرتا تھا، دہشت گرد شمالی وزیرستان میں فورسز پر حملے میں بھی ملوث ہے، صوبائی حکومت نے دہشت گرد کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔
ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گرد سی ٹی ڈی بنوں کو بھی مختلف مقدمات میں مطلوب تھا۔