حیدرآباد:صوبہ سندھ کے ضلع جامشورو میں انڈس ہائی وے پر وین اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کردیں۔
لاشوں اور زخمیوں کو مانجھندہسپتال منتقل کیا گیا۔ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے 13 مرد 2 عورتوں کی لاشیں ہسپتال میں موجود ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔
مسافر وین دادو سے حیدرآباد آرہی تھی جبکہ ٹرک سہون جارہا تھا حادثے کے نتیجے میں وین مکمل تباہ ہوگئی ہے۔
سندھ پولیس کے مطابق حادثہ انڈس ہائی وے پر مانجھمند کے قریب پیش آیا اور جاں بحق ہونے والے افراد میں 14 کی شناخت ہوگئی ہے، جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر مزدور تھے جو مزدوری کے لیے جارہے تھے۔