عید پر تین بچوں کے ٹینکی میں ڈوبنے کے کیس کا ڈراپ سین، سگا باپ ہی قاتل نکلا

جہانگیرہ:جہانگیرہ میں عید الفطر کے روز پانی کی ٹینکی میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے کمسن تین بہن بھائیوں کے کیس کا ڈراپ سین ہوگیا۔

تینوں بہن بھائیوں کو سگے والد نے گندے پانی کی ٹینکی میں پھینک کر موت کے گھاٹ اتار دیاتھا۔سفاک باپ نے عدالت میں رو رو کر اعتراف جرم کرلیا۔

 جوڈیشل مجسٹریٹ نوشہرہ نے ملزم کو تین روز جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

 ایس پی شعبہ تفتیش وقار احمد نے پریس کانفرس کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم نے پہلے بھی تین شادیاں رچا رکھی تھیں۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں بچوں کو آخری بار باپ کیساتھ جاتے دیکھا گیا۔جس کے بعد پولیس نے مزید تفتیش کی جس میں صورت حال سب سامنے آگئی۔

ملزم والد پولیس سے تعاون کرنے کے بجائے روپوش ہوگیا جس پر پولیس کو شک ہوا۔

 ایس ایس پی شعبہ تفتیش کے مطابق واقعہ کے مطابق مختلف سی سی ٹی وی فوٹیج آنے کے بعد پولیس نے تہرے قتل میں مطلوب ملزم سفاک باپ کو راولپنڈی سے گرفتار کیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ نوشہرہ نے سفاک ملزم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ملزم نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔