ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے پشاور میں چارسدہ روڈ پر کارووائی کرتے ہوئےساڑھے 4 ہزارکلو گرام مردہ مرغیاں برآمد کرلیں۔مردہ مرغیوں کو ذبح کرنے کے بعد مارکیٹ میں سپلائی کیا جارہا تھا کہ ملزمان رنگے ہاتھوں دھرلیے گئے۔
فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق دکانوں سے تقریبا 4500 مردہ مرغیاں برآمد ہوئی ہیں، مردہ مرغیوں کو ذبح کرنے کے بعد مارکیٹ میں سپلائی کیا جارہا تھا کہ ملزمان رنگے ہاتھوں دھرلیے گئے۔
فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق مرغیوں کا گوشت ذبح کرنے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا، کارروائی میں تین دکانیں سیل کردی گئی ہیں اور چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جگہ مردہ مرغیوں کو تلف کردیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ مردہ مرغیوں کو ذبح کرکے مارکیٹ میں سپلائی کرنے کے معاملے کے حوالے سے مزید چھان بین کی جائے گی، ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔