بیروزگار نوجوانوں کو دہشتگردی کیلئے استعمال کئے جانے کا انکشاف

کراچی : کراچی دھماکوں کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ دہشت گرد جماعت بے روزگارنوجوانوں کا برین واش کرکے ان کو ملک دشمنی اور دہشتگردی کے لیے استعمال کررہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی دھماکوں کی تحقیقات میں اہم انکشاف سامنے آگیا کہ دہشتگرد جماعت بے روزگارنوجوانوں کا برین واش کرکے ان کو ملک دشمنی اور دہشتگردی کے لیے استعمال کرنے لگی۔

تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بے روزگار ، کم تعلیم یافتہ نوجوانوں کا مظاہروں میں انتخاب کیا جاتا ہے اوران کی مجبوریوں اور دیگر مسائل کا پتہ لگا کر اسی طریقے سے ان کو کو اپنا حصہ بنایا جاتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ نوجوانوں کے انتخاب اور انہیں مائل کرنے کا کام عاقب چانڈیو اور شازیہ چانڈیو کررہے ہیں جوکہ سوشل میڈیا نیٹ ورک کے ذریعے رابطے کرتے ہیں۔

تحقیقاتی ذرائع کے مطابق صدر دھماکے کا مرکزی کردار مارا گیا مبینہ دہشت گرد اللہ ڈنو حیدرآباد میں باورچی تھا، جسے مِسنگ پرسن مظاہرے میں شرکت بھی کرائی گئی، جس کے تصاویر ہم نے حاصل کی ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے احکامات اصغر شاہ کی جانب سے دیئے جانے کے شواہد موجود ہیں جبکہ دہشت گردوں کو بھارتی ایجنسی راء کی جانب سے فنڈنگ کے شواہد بھی ملے ہیں۔