راولپنڈی:پاک فوج کے نام سے جعلی اکاؤنٹس چلانے والے پکڑے گئے، لیفٹیننٹ جنرل عاصم،میجرجنرل فیصل مشتاق اور میجر جنرل اصغر کے ہینڈل سے چلائے جانے والے اکاؤنٹس فیک نکلے۔
، جعلی اکاؤنٹس چلانے والوں کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے نکل آیا،پی ٹی اے نے دونوں اکاؤنٹس بلاک کر دیئے۔
پاک فوج کے سینئر آفیسرز کے جعلی اکاؤنٹس سے ایک خاص سیاسی بیانیہ بنایا جا رہا تھا، یہ تاثر دیا جا رہا تھا کہ فوج کے اندر سے کسی ایک خاص جماعت کی حمایت کی جا رہی ہے۔
پی ٹی اے نے دونوں اکاؤنٹس کو بلاک کر دیا ہے،ان جعلی اکاؤنٹس چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔