گجرات میں چچا نے سپین پلٹ 2پاکستانی بہنوں کو قتل کردیا

گجرات میں رشتے کے تنازع پر  چچا نے سپین پلٹ دو پاکستانی بہنوں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق دو بہنوں کے قتل کا واقعہ تھانہ گلیانہ کی حدود میں پیش آیا جہاں پر مبینہ طور پر چچا نے فائرنگ کرکے اپنی دو بھتیجیوں کو قتل کر دیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ 20 اور 24 سالہ مقتول بہنیں چند روز قبل ہی سپین سے پاکستان آئیں تھی جنہیں اُن کے چچا نے رشتے کے تنازع پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

ڈی پی او گجرات کا کہنا ہے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں، جلد ہی قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔