گلیات: دو بسوں میں خوفناک تصادم، 8 مسافر جاں بحق،متعدد زخمی

ذرائع کے مطابق باڑیاں ایبٹ آباد روڈ پر خیرہ گلی کے قریب کوسٹر گہری کھائی میں گرنے سے 8 مسافر جاں بحق جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ دو بسوں کی آپس میں ریس لگانے کی وجہ سے پیش آیا، دونوں بسیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ایک بس کھائی میں جا گری۔

ریسکیوں اہلکاروں کی جانب سے زخمیوں اور نعشوں کو تحصیل ہسپتال مری منتقل کر دیا گیا، دوسری جانب سول ہسپتال خیرا گلی میں ڈاکٹرز نہ ہونے کے باعث متاثرین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ریسکیو 1122 مری اور کے پی کے اہلکار امدادی آپریشن میں مصروف ہیں، اور ابھی تک حادثے میں زخمی ہونے والے 12 افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال مری منتقل کردیا گیا ہے، جب کہ 8 افراد کی لاشیں بھی نکالی جاچکی ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔